آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات

Apr 25, 2024
 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس سے ملازمین اور انکے اہل خانہ کو درپیش ہر قسم کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ممکن ہو رہا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی اور پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں اور مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے ہیڈ کانسٹیبل عرفان علی مرحوم کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل محمد خالد رشید کی سروس بحالی کی درخواست ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو نظر ثانی کیلئے بھجوا دی۔آئی جی پنجاب نے سرگودھا کے ہیڈ کانسٹیبل کی اہلیہ کی جانب سے مالی امداد کی درخواست پر آر پی او سرگودھا کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
(روز نامہ جناح)
*********************