نیشنل پولیس بیوروں میں خواتین پولیس افسروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

Mar 28, 2024

لاہور (کرائم رپورٹر )نیشنل پولیس بیورو میں خواتین پولیس افسروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب پولیس سے 40 سے 50 خواتین پولیس افسروں کو نیشنل پولیس بیورو بھجوا یا جائے گا۔اس ضمن میں وزارت داخلہ کی ہدایت پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تین بڑے شہروں کے افسروں کو مراسلے بھیج دئیے ہیں ،جس کے مطابق سی سی پی او لاہور، آر پی او ملتان اور آر پی او راولپنڈی سے خواتین پولیس افسروں کی خدمات طلب کی گئی ہیں ،جس میں 40 سے 50 ڈی ایس پی،اے ایس پی اور ایس پیزشامل ہوں گی ۔

(روز نامہ دنیا)

*****************