پتنگ بازوں اور دھاتی ڈور کے خلاف پولیس کی ترجیحی کاروائیاں جاری

Mar 28, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پتنگ بازوں اور دھاتی ڈور کے خلاف پولیس کی ترجیحی کاروائیاں جاری ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت انسدادی کاروائیوں کی تفصیلات جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں قانون شکنوں کے خلاف 128 مقدمات درج ہوئے جبکہ 128 قانون شکن گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے 14077 پتنگیں اور 10299 ڈوریں و چرخیاں برآمد ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 26 فروری سے شروع کریک ڈاؤن میں صوبہ بھر میں 3228 مقدمات درج کرتے ہوئے3361 قانون شکن گرفتار کیے گئے جن کے قبضے سے177631 پتنگیں اور 13892 ڈوریں و چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔

(روز نامہ پاکستان)

*******************