پولیس فورس فیملی کی مانند،تمام اراکین کی ضروریات کا خیال رکھنا اولین ترجیحات میں شامل، آئی جی

May 04, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں اور مسائل سن کر فوری ریلیف بارے احکامات جاری کئے  آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس ایک فیملی کی مانند ہے جس کے تمام اراکین کی ضروریات کا خیال رکھنا اور انہیں ہر ممکن ریلیف دینا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی  نے شہید کانسٹیبلان یاسر محمود اور نجیب اللہ کے اہلخانہ کی پیش کردہ درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔

(روز نامہ پاکستان)

********************