آئی جی پنجاب کا مظفر گڑھ میں طالبہ سے بد اخلاقی کا نوٹس، رپورٹ طلب

Apr 25, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کربی ایس سی کی طالبہ سے بد اخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************